ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: شری رام سینا کے ضلعی صدر مرڈیشور میں گرفتار؛ ہفتہ وصولی کا الزام

بھٹکل: شری رام سینا کے ضلعی صدر مرڈیشور میں گرفتار؛ ہفتہ وصولی کا الزام

Sat, 06 Feb 2021 00:59:32    S.O. News Service

بھٹکل 5 فروری(ایس او نیوز) مرڈیشور میں کاروباری حضرات اور صنعت کاروں کو  جان سے مارنے کی دھمکی دے کر رقم کا مطالبہ کرنے کے الزام میں  پولس نے سری رام سینا کے ضلعی صدر جینت نائک کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس نے  اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے اسے جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا،  جس کے بعد پولس نے اسے  کاروار جیل  منتقل کر دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  ملزم جینت نائک مرڈیشور میں  چل رہے نیترانی اسکوبا ڈائیونگ اور  اُترکنڑا   پروڈکٹس اسٹور کے مالک گنیش ہری کانت سے ماہانہ پچاس ہزار روپیہ  دینے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبہ کو نہ ماننے کی صورت میں   ضلع کمشنر، ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام کو  اس کے کاروبار کے تعلق سے شکایت کرتے ہوئے اس کے کاروبار کو بند کرنے  اور اس کا قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اسی طرح اس نے اسکوبا ڈائیونگ کی تربیت دینے والوں کو  بھی دھمکاتا ہے جس کی وجہ سے تربیت دینے والے ماہرین  پس و پیش کا شکار ہوگئے ہیں۔ گنیش نے پولس کو یہ بھی بتایا ہے کہ  جینت نائک سیاحوں کو بھی غلط سلط معلومات  دے کر پوری   کوشش کرتا ہے کہ سیاح اسکوبا ڈائیونگ میں نہ جائیں۔

گنیش ہری کانت نے پولس کو دی ہوئی اپنی شکایت میں  بتایا ہے کہ وہ  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل  کرتے ہوئے  گذشتہ  تین سالوں سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں ، مگر اب جینت نائک کی دھمکیوں کی وجہ سے   مالی اعتبار سے اُنہیں کافی  نقصان اُٹھا نا پڑ رہا ہے۔

مرڈیشور پولس نے شکایت کو درج کرنے کے بعد آج جمعہ کو   جینت نائک کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیشی کے بعد کاروار جیل بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ نے اسی ملزم کو گڑی پار کا بھی  حکم دیا تھا۔

 


Share: